سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 6 اہلکار شہید و زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) گزشتہ کچھ مدت سے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ تازہ ترین حملے میں فورسز کے چھ اہلکاروں کو شہید و زخمی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے خوست میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور شہیدوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور ذاکر کے نام سے ہوئیں جبکہ زخمیوں میں کیپٹن اویس اور لفٹیننٹ لقمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے