رانا ثناء اللہ

انتشارپھیلانےکی کوشش کی گئی توقانون اپناراستہ لےگا، وزیر داخلہ نے خبردار کر دیا

بہاولپور  (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کواسلام آبادآنےدیناہےیانہیں فیصلہ اتحادی کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا، آئی ایم ایف کیساتھ ناقص معاہدےکی وجہ سے معاشی مشکلات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کافیصلہ ہےکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ  ن لیگ عدم اعتمادکےحق میں اتنی پرجوش نہیں تھی، ہم الیکشن میں جاناچاہتےتھے،  مسلم لیگ ن کاابھی تک کسی سےانتخابی الائنس نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملک کو تباہ کر  کے رکھ دیا ہے ، اگر نگران حکومت بٹھائیں تو وہ پٹرول کی قیمت  70 روپے تک بڑھا دینگے ۔ ہ  اگر اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھیں تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کیلئے رات 12 بجے عدالت لگی ، کاش ہمارے لئے   دن 12بجےبھی عدالت لگتی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے