شیری رحمان

عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کارروائیوں کے گواہ بن گئے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب ان کی جانب سے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے گواہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی نایب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بیانیے کو لیکر عمران خان پونے چار سال مخالفین کو نشانا بناتے رہے وہ محض ایک کھوکھلا نعرہ نکلا، انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے قانون اور احتساب کے اداوں کو یرغمال بنایا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی مقاصد کیلئے قانون اور احتساب کے اداوں کو یرغمال بنایا۔ نام نہاد احتساب کے عمل میں کس سطح پر مداخلت کی گئی اس کی اب تحقیقات ہونی چاہئے۔ پوری قوم کو پتا ہونا چاہئے کہ تحریک انصاف نے پونے چار سال اداروں اور قوانین کی کس طرح دھجیاں اڑائی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے