امیرمقام

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ امیرمقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیل میں قید 35 پاکستانیوں کے رشتہ داروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم امیر مقام کا کہنا تھا کہ میں اس مسئلے کو مناسب فورم پر اٹھاؤں گا اور جتنی جلدی ممکن ہو سکا ان پاکستانیوں کو رہا کروا کر وطن واپس لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مطابق ان 35 پاکستانیوں کا تعلق لوئر دیر سے ہے۔ یہ لوگ سعودی عرب میں ایک سٹیل ملز میں کام کررہے تھے۔ حالیہ دنوں سعودی حکومت کی طرف سے اس کمپنی کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ان پاکستانیوں کو بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے علاوہ سینکڑوں دیگر پاکستانی سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے