امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے یمنی حوثیوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے یمنی حوثیوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

واشنگٹن (پاک صحافت)  امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے یمنی حوثیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یمن کے حوثیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے یمن جنگ کی حمایت نہ کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز حوثیوں سے متعلق اس اہم فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر فوجی حملوں کی مخالفت کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی تحریک سے متعلق یہ فیصلہ سابق امریکی انتظامیہ کے آخری وقتوں کے فیصلے کی وجہ سے انسانی بحران کے نتائج کی وجہ سے ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ اور انسانی گروپوں نے بھی واضح کیا تھا کہ اس سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کو سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار ملک قرار دیا ہے جس میں 80 فیصد عوام ضرورت مند ہیں۔

سابق امریکی انتظامیہ کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں یمن کو ایک ایسے قحط میں دھکیل دیں گے جو 40 سال میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ نے امریکی انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے یمن کے ایسے لاکھوں شہریوں کو آرام ملے گا جو  انسانی مدد پر انحصار کرتے ہیں اور کمرشل امپورٹس ہی ان کی بنیادی ضروریات پوری کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت چھوڑنے کے آخری لمحات میں یمن کے حوثیوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے ایک روز قبل حوثیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے