پاکستان روس

سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات کیلئے روس کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

اسلام آباد (پاک صحافت) روس سے سستا تیل اور ایل این جی کی خریداری پر مذاکرات کیلئے روس کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری پر پاک روس مذکرات کل شروع ہوں گے۔ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری پر بات چیت ہوگی۔ روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہوگی ،تین روزہ اجلاس میں پیٹرولیم، اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خارجہ سمیت متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے