مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت نے کسی نعرے اور وعدے کو پورا نہیں کیا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال گزرنے کے باوجود کسی نعرے اور وعدے کو اب تک پورا نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے ماڑی پور روڈ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ کراچی سائیٹ زون میں پندرہ نئی سڑکوں کا افتتاح کررہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نئے مالی سال میں کراچی کے لئے متعدد نئے منصوبے رکھے ہیں۔ جن میں سڑکیں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائیٹ کے صنعتی ورکرز سے وعدہ کیا تھا اور اس کی تکمیل ہورہی ہے۔ ملیر لنک روڈ اور ملیر ایکسپریس وے کو بھی جلد تکمیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے