شہبازشریف آرمی چیف

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی، سیاسی، معاشی اور دفاعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے اور اس سے خطاب بھی کیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے