حمزہ شہباز

نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور (پاک صحافت) گزشتہ روز دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے آج صبح اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔ وزیراعلی پنجاب کے حلف کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، اس موقع پر پاکستان مسلم ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ڈی نوٹیفائی ہونے والے 20 اراکین اسمبلی کی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے