عمران علی شاہ

رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

کراچی (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اقدام پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً کیا اور کہا کہ کل سندھ اسمبلی میں استعفی جمع کراؤں گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمران علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے متعدد اراکین نے پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے