عبدالقادر پٹیل

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں 4 رکنی وفد واشنگٹن پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں پاکستان کا اعلی سطحی وفد واشنگٹن پہنچ گیا ہے، وفد پاکستان اور امریکا کے درمیان دو روزہ ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دو روزہ ہیلتھ ڈائیلاگ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر حکام بھی ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے جامع ایجنڈا پر بات ہوگی۔ ڈائیلاگ کے مختلف سیشن میں وزارت صحت کے حکام، ماہرین پاکستان سے ورچوئلی شرکت کریں گے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مذاکرات پاکستان اور امریکا میں تعلقات کا اہم ترین سنگ میل ہے۔ مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ مذاکرات میں کورونا وبا پر کنٹرول کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز سیکیورٹی کو مضبوط کرنے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈائیلاگ میں صحت کے 7 بڑے اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ مستقبل میں کسی وبا سے مقابلے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات میں ماں، بچے کی صحت سے متعلق اور غذائیت پر بھی بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے