عظمی بخاری

پنجاب کے ریموٹ کنٹرول وزیراعلی کو عوام مسائل کا کوئی احساس نہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ریموٹ کنٹرول وزیراعلی کو عوامی مسائل کا کوئی احساس نہیں۔ معمولی بارش سے لاہور تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی پہلی بارش نے ہی بزدار سرکار کی نااہلی و نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب کردی ہے۔ نکاسی آب میں مددگار ثابت ہونے والی لائنیں کوڑا کرکٹ سے بھری ہوئی ہیں، نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں میں یہ کوڑا کرکٹ گلیوں اور سڑکوں پر آجاتا ہے۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کو لانگ بوٹ کے طعنے دیتے تھے۔ آج ان کو تو شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، پکی پکائی مل گئی ہے لیکن ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے