سلیمان شہباز

ہم آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پراعتماد ہیں۔ سلیمان شہباز

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پراعتماد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے۔ جب الیکشن کا میدان سجے گا تو آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا۔

سلیمان شہباز کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کو بہت دیر بعد یاد آیا کہ پنجاب میں ڈاکو راج تھا؟ کیونکہ وہ پرویز الہی کو ہمیشہ ڈاکو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران نیازی اور اس کی پوری ٹیم ڈاکووں کے ساتھ مل کر پنجاب اور کے پی کے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے