قمر زمان کائرہ

ساری قوم کو عمران خان پر حملے کا صدمہ ہوا۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو عمران خان پر حملے کا صدمہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو عمران خان پر حملے کا صدمہ ہوا، اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان حملے میں محفوظ رہے۔ عمران خان پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلزپارٹی کی پوری قیادت نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے، واقعے کی تحقیقات کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور کو موقع پر پکڑ لیا گیا اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، کل حملہ آور کی ویڈیو جاری ہوئی، ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے، کچھ حقائق سامنے آگئے، کل سے الزام تراشی کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وفاقی حکومت کی جانب سے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، واقعے کی تحقیقات کیلئے ہم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے