مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس آفس پر حملے کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ مجھے تھوڑی دیر کے بعد متعلقہ افسر سے واقعے کی رپورٹ چاہیے۔ انہوں نے مختلف ڈی آئی جیز کو پولیس فورس کراچی پولیس آفس بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی کراچی پولیس چیف کے دفترپر دہشت گرد حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم عمارت پر حملہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے