عمران عباس

اداکار عمران عباس کی جانب سے عوام کے لیے خصوصی پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس  کی جانب سے عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ اس خصوصی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پرندہ عمران عباس کے گھر کی دیوار پر رکھے ہوئے مٹی کے برتن میں سے پانی پی رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں اپنے گھر کی دیوار پر پانی اور باجرے سے بھرے برتن رکھ کر ان خوبصورت مہمانوں کا استقبال کریں۔ اس خصوصی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کے اس اقدام کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے