مسلم لیگ ن

منڈی بہاؤ الدین کی سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

منڈی بہاؤالدین (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی فیصلہ کن جدوجہد کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیز ہو گی۔

واضح رہے کہ خالد رانجھا نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں گے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح میں ہی پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے