شرجیل میمن

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث نکاسی آب میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ انشاءاللّٰہ شہر سے پانی کی نکاسی جلد از جلد ممکن بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سندھ کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی یا شکایت کی صورت میں شہری پی ڈی ایم ہیلپ لائن 1736، سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل 919 اور موبائل نمبر 03355557362 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مددگار 15 اور ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 کو شہریوں کی مدد کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے