شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن میں حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہوگا، شاہد خاقان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے حالیہ بیان میں میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بیانیئے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں، فیصلے ان کے ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے بیانیئے پر اختلاف سے متعلق کسی کو شبہ ہے تو سوال کر لے۔ مسلم لیگ ن کے بیانیئے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ایک صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے ان کی رائے دریافت کی کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ مریم نواز شریف وقت کے ساتھ گروم ہو جائیں گی، پھر ان کے پاس بھی میدان ہے اور حمزہ شہباز ، شریف کے پاس بھی۔ جس پر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر فیصلے وہ کریں گے ، تاہم حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے