سرفراز بگٹی

الٹی میٹم صرف افغان باشندوں کیلئے نہیں، تمام غیرملکیوں کیلئے ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ الٹی میٹم صرف افغان باشندوں کیلئے نہیں، تمام غیرملکیوں کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے غیر قانونی مقیم افراد سے متعلق بات کی تھی لیکن اس کا غلط پیغام چلا گیا، ہم نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں موجود افراد کو نکالنے کی بات کی لیکن ایسا پیغام گیا کہ شاید صرف افغان شہریوں کو نکال رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا پیغام صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں، تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے، کسی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ کوئی غیرقانونی طور پر آکر بیٹھ جائے۔ کسی کے پاس ریفیوجی کارڈ ہے یا ویزا ہے تو وہ ہمارا مہمان ہے، حکومت ایران سے آنے والے بلوچوں کو بھی نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ نسلی معاملہ ہے لیکن یہ نسلی معاملہ نہیں ہے، ہم تمام غیرقانونی طورپر مقیم افراد کو نکالنے کی بات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے