مصدق ملک

سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفر صرف 2 یا 3 لوگوں کی نظروں سے گزرتا ہے، سائفر کی حفاظت چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو جس طرح ڈبونے کی کوشش کی وہ سب کے سامنے ہے۔ وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے آئین، ملک اور ریاست کی قربانی دی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے