سائفر کا معاملہ، پی ٹی آئی چیئرمین 25 جولائی کو ایف آئی اے میں طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو 25 جولائی کو طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی نوٹس جاری کر دیے، دونوں کو 24 جولائی کو ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کوبلایا ہے،جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے