عبدالعلیم خان

اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کے لیے کافی ہے، اب مزید لوگ بھی بولیں گے، علیم خان

لاہور (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کے لیے کافی ہے، اب مزید لوگ بھی بولیں گے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک ہوا، ایک مرتبہ پھر سازشیں بے نقاب ہوئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کر دیے۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں وزیرِ اعظم ہاؤس گھناؤنی سازشوں کا گڑھ بنا رہا۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے مزید کہاکہ سائفر کو سازش بنا کر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بس واضح ہو گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے رچایا گیا سائفر ڈرامہ ایک شخص کا اسکرپٹ تھا۔ اس اعتراف سےثابت ہو گیا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے