سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر اعظم خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز پہنچ کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں آج طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے سائفر سے متعلق معاملے پر انکوائری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے