سائفر گمشدگی کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر گمشدگی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کیں، سائفر گمشدگی کے معاملے پر جے آئی ٹی ممبران نے اٹک جیل میں پوچھ گچھ کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری سے سائفر کے متعلق معاملے پر انکوائری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے