حزب اللہ

حزب اللہ کے میزائلوں نے 8 اسرائیلی فوجی اڈوں پر تباہی مچا دی

پاک صحافت لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اتوار کے روز حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیبہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس سے صہیونی فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

حزب اللہ نے کہا کہ ٹارگٹ طلیل الکبرا، رمیا اور رویسات العالم کے علاقے تھے۔

اسی طرح حزب اللہ نے حنین اور تپے التحیات میں اسرائیلی فوجیوں کے گروپوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے سیاسی شعبے کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن بندوق کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کا محور ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف فتح یاب ہوگا اور لبنانی عوام اپنے ملک کی سرزمین کے ایک ایک انچ کی آزادی تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر سے حزب اللہ نے غزہ میں صہیونی فوج کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے اور کامیابی سے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے