خورشید شاہ

آج ملک میں جو ہو رہا ہے 80 فیصد ذمہ دار عدالتیں ہیں، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  آج ملک میں جو ہو رہا ہے 80 فیصد ذمہ دار عدالتیں ہیں۔ خورشید شاہ نے الیکشن سے متعلق کہا کہ  دعا ہے کہ الیکشن نومبرتک ہوجائیں، حلقہ بندیوں میں 3 چار ماہ تو لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے 5 نام وزیرِاعظم کو دیے ہیں، نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو 5 نام ہم نے دیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔رانا ثناء نے جو دو نام دیے وہ کمیٹی کے فیصلے میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ  رانا ثناء مجھ سے بہتر جانتے ہیں، اِنہیں زیادہ پتہ ہوگا کون آرہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کچن کیبنٹ کے ممبر ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے پر بہت افسوس ہوا ہے، ہمارے ریلوے ٹریک بہت پرانے ہیں، رانی پور سے جنگ شاہی تک ٹریک کی مرمت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے