عظمی بخاری

زہر کا واویلا مچا ہوا تھا، بشری بی بی کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ زہر کا واویلا مچا ہوا تھا لیکن بشری بی بی کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔ بشری بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ تھا وہ زہر جس کےلیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟۔ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈے، مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے