اسحاق ڈار

زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ پہنچ گئے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ ٹیکس حکام کی کارکردگی قابل تعریف ہے، پہلے ماہ میں ٹیکس کا ہدف حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ ایف بی آر کے حکام میں لیڈرشپ صلاحتیں موجود ہیں، گزشتہ مالی سال ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات ہمیں معلوم ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج ایوان نے نیشنل ساورن ویلتھ فنڈ کا تاریخی بل منظور کیا ہے، قومی اثاثوں کے فنڈ میں ابتدائی طور پر 7 اثاثے شامل کیے ہیں جن کی مالیت 2300 ارب روپے ہے۔ قومی اثاثوں کے فنڈ میں وزارت خزانہ کے 3 اثاثے شامل ہیں، اس فنڈ میں تیل و گیس کے 3 اثاثے شامل کیے ہیں، فنڈ میں توانائی کا ایک اثاثہ شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے قومی اثاثوں کے فنڈ انڈونیشیا اور مصر بھی قائم کرچکے ہیں، یہ فنڈ حکومت کی براہ راست ساورن گارنٹی ہوتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو ان اثاثوں سے فنڈ پر 100 فیصد اعتماد ہوتا ہے، پاکستان کے سرکاری اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے