پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سفارتکاروں کے دورے سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کردیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سفارتکاروں کے دورے سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سفارتکاروں کے دورے سے متعلق بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی او او جے کے) کے دہلی میں مقیم سفارتکاروں کے ایک گروپ کے حالیہ دورے کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے مؤقف کو مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں اس طرح کے دوروں اور چند منتخب لوگوں سے ملاقاتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے اقلیتی مسائل اور مذہبی عقیدے نے اس دورے کے اختتامی روز خطے کی مقبوضہ کشمیر کی آبادی میں تبدیل اور اقلیتوں کے ان کے انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بیان دے کر بھارتی عزائم کو اجاگر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے سکھ برادری کے حوالے سے ہندوستانی بیان  مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ مقوضہ کشمیر میں کوئی بھی انتخابی مشق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کی جانے والی رائے شماری کی جگہ نہیں لے سکتی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل فوجی محاصرے اور کشمیری عوام کی بنیادی آزادیوں پر پابندیوں کے ساتھ بھی ’معمول کی بات نہیں‘ کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزاد نقل و حرکت، اظہار رائے کی آزادی اور حتی کہ جان و مال کی حفاظت تک کے حقوق کے معمول کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ سیکڑوں ہزاروں کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے جبکہ ‘جامع ترقی’ کی باتیں فرضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد ’ترقی‘ کا بیانیہ عالمی برادری کو بھی گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

بھارت وادی میں صورتحال معمول پر آنے کے بارے میں تاثر دینے کے لیے یورپی اور خلیجی ممالک کے سفارتکاروں کے ایک گروپ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 17 اور 18 فروری کو لے کر گیا جو اگست 2019 میں اس خطے کی خود مختاری چھیننے کے بعد غیر معمولی پابندیوں کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے