مریم نواز

مریم نواز کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور اپنی مرحومہ والدہ کی بہت ہی پرانی تصویر شیئر کرکے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر ماوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی گود میں بیٹھی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ زندگی گزارنے کا طریقہ خود سے نہیں بلکہ ماں سے سیکھا جاتا ہے۔

مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ میری والدہ نے مجھے سب کچھ دیا لیکن بدلے میں کبھی مجھ سے کچھ نہیں مانگا، میری والدہ جسمانی طور پر تو میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میری ہر سانس میں میرے ساتھ ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے