ریفرنس

صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کے خلاف آئین شکنی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  موجودہ حکومت کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی  سے منسلک اہم شخصیات کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق  ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے جو قانون کے ریفرنس تیار کرکے دائر کرتی ہے۔ اس سے متعلق بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریفرنس صدر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہوگا جبکہ سابق اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی ریفرنس بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف بھی ریفرنس بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے