وزیر اعظم شہباز شریف

کامیاب ہوئے تو نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر کامیاب ہوئے تو نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ پی پی 172 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باوجود پرجوش مجمع گلشن راوی میں موجود ہے، یہ مجمع گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا سورج نواز شریف اور آپ کا سورج ہو گا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی ان کی رپورٹ کا حوالہ دیتے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی تو کرپشن کم تھی اور یہ کرپشن 2018 کے بعد بڑھی اور میرے 16 ماہ کے دور حکومت میں پھر کم ہوئی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں وہ جماعتیں بھی تھیں جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بھی تھیں، سوال ذہن میں آتا ہے کہ جنہوں نے ہمیں اعتماد کا ووٹ دیا تو اس دور میں کرپشن کیسے کم ہوئی، وعدہ ہے اگر کامیاب ہوئے تو نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی دن رات بات کرتی ہے کہ ایک مہربان سے مناظرہ کرلیں حالانکہ ان کے اسکولوں میں نہ ڈیسک ہیں اور نہ چھتیں، پنجاب کے اسپتالوں کا دیگر صوبوں سے مقابلہ کرلیں تو مناظرہ بھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے