مرتضی وہاب

کراچی کی بہتری کے لیے کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تفریق کی سیاست ختم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لئے کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں حتیٰ کہ وفاقی نمائندوں کے ساتھ بھی بیٹھنے کو تیار ہیں۔  مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں کوشش کررہا ہوں کہ ماضی کے بارے میں نہ سوچوں، میں مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور بلا امیتاز کام کروں گا‘۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مرتضی وہاب نے کہا کہ ’میں کوشش کررہا ہوں کہ ماضی کے بارے میں نہ سوچوں، میں مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور بلا امیتاز کام کروں گا‘۔انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت ایجنڈے کی قیادت کرے گی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور دیگر بلدیاتی اس کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی  کے مسائل کے حل سے متعلق ان کے منصوبے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی اپنا ایجنڈا نہیں بتارہے کیوں کہ اس پر ابھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ایسا فرد نہیں جو اپنا کام کیے بغیر بیانات دیتا ہے، پہلے مجھے صورتحال کا جائزہ لینے دیں جس کے بعد میں ایکشن پلان تیار کر کے تفصیلات بتاؤں گا۔ شہر کی صفائی کے مسئلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بلدیاتی اداروں خصوصاً ڈسٹرک میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے