مریم اورنگزیب

عمران صاحب! تم نے جو کچھ کرنا ہے کرو، مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو چیلنج کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! تم نے جو کچھ کرنا ہے کرو۔   مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے جو تم کر رہے ہو، اور عدالت میں اس کا جوحشر ہورہا ہے، قوم دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تین سال کی کارکردگی پر شہباز شریف بیان دے تو ایف آئی اے کا نوٹس بھیج دیتے ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے خلاف اسلام آباد آنے کا اعلان کرے تو جیل جانے کی دھمکی دیتے ہو، یہ ہے تمہارا احتساب۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وفاقی ویزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں  کہا کہ ’راہ دور عشق میں روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔‘ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز اور اس کے بعد اب نوازشریف کا پوتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے