علی حیدر گیلانی

تحریک عدم اعتماد لانے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا. علی حیدر گیلانی

ملتان (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سید علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تحریک عدم اعتماد لانے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑیں تو ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، گورنر راج اس صورت میں لگ سکتا ہے جب ملک میں انتشار یا جنگ کی صورت حال ہو۔

علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج کوئی اچھا آپشن نہیں ہوگا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی بھی پارلیمانی نظام کو سمجھنے والا اپنے ہاؤس کی تذلیل نہیں کرتا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل تو ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے، کسی وجہ کے بغیر اسمبلیاں تحلیل کرنے کو بڑا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے