دفعہ 144

راولپنڈی اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (پاک صحافت) راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا تاہم ضلع بھر میں اسلحے کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نے بھی دفعہ 144 کی پابندی کا حکم جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو کر 12 اگست تک موثر رہے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے