رانا ثناء اللہ

رانا ثناء نے دورۂ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دورۂ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق  تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو یہ تحائف عراقی وزیرداخلہ عبدالامیرالشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیے تھے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لیے انہیں قومی خزانے میں جمع کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں، تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے