علیم خان

سیاست عبادت سمجھ کر کریں تو اس سے بڑی اور کوئی عوامی خدمت نہیں ہو سکتی، علیم خان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے سیاست عبادت سمجھ کر کریں تو اس سے بڑی اور کوئی عوامی خدمت نہیں ہو سکتی، اصل چیلنج یہی ہے کہ یوتھ مخلص ہو کر ملک و قوم کے لیے عملی کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جان بوجھ کر کرپٹ، نالائق اور نااہل لوگوں کا انتخاب ہوا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے لاہور میں ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نمل اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور فرح گوگی کو لایا گیا۔ کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی آسائش سے گزارنا آسان اور ملکی خدمت کا راستہ مشکل ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک نیچے جارہا ہو اور ہم سب تماشہ دیکھتے رہیں۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے مزیدکہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ ہاتھ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں، استحکام پاکستان پارٹی یوتھ کے لیے خصوصی ممبرشپ شروع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے