وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا۔  اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی آڈیٹوریم میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفٖصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو بھرپور خراج عقیدت کیا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم  نے ملک کی علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ وزیراعظم نے  کہا کہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارا امن اور آزادی دھرتی کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے چہرے ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے، پاکستان کے غیور عوام ان سیاہ چہروں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے