مرتضی وہاب

ماضی میں جو لوگ تھے وہ صرف باتیں کرتے تھے لیکن ہم نے کام کرکے دکھایا، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جاری بیان میں کہا  ہے کہ ماضی میں جو لوگ تھے و ہ صرف باتیں کرتے تھے لیکن ہم نے کام کر کے دکھایا۔  مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آج بہت بڑا وعدہ پورا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کے تحت ضلع کورنگی میں گھر گھر سے کچرا اٹھایا جارہا ہے۔  خیال رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان اور  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس کو کورنگی کے لیے یہ بہت بڑا قدم  قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد ضلع وسطی میں بھی اس طرح کام کریں گے جبکہ کچرا اٹھانے کے نظام کو فعال بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کا  پیپلز پارٹی کا ایم این اے اور ایم پی اے نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کے کورنگی میں سڑکیں بنائی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے