دھماکا

افغان شہری کا سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید، 9 افراد زخمی

بنوں (پاک صحافت) بنوں میں افغان شہری نے سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ کر دیا ہے جس میں 2 افراد شہید اور 3 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے خودکش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور 3 فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔ علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے