خواجہ آصف

جب نواز شریف کی حکومت آئے گی تو آئین کی حکمرانی ہوگی۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں جب نوازشریف کی حکومت آئے گی تو آئین کی حکمرانی ہوگی اور غریبوں کو انصاف ملے گا، عمران خان کی حکومت سے انصاف کی امید نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انتخابات شفاف نہیں ہوں گے تو عمران خان جیسے حکمران عوام پر ایک عذاب کی صورت مسلط ہوجائیں گے، عمران خان کے اپنے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ پانچ سال مکمل کرے گا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ معاشی بدحالی کی وجہ سے لوگ اپنے بچے چوکوں میں بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مہلک اور جان لیوا امراض کا علاج مفت کیا جاتا تھا، لاکھوں طلباء کو وظائف دیے گئے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ممالک بھی بھیجا گیا۔ نوازشریف کراچی میں امن اور روشنیاں لے کر آیا اور دہشت گردی ختم کی۔ عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کرے کیونکہ پاکستان کے ادارے احتساب کے قابل نہیں ہیں۔ احتساب کرنے والوں کو اسکرپٹ دیا جاتا ہے کہ اس کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا اور میرا قائد بہت جلد سرخرو ہو کر واپس آئے گا، لاہور اور خانیوال کے نتائج بتاتے ہیں کہ جب شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو شیر پر ٹھپے لگتے ہیں۔ نوازشریف کے خلاف جھوٹے دعوے کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے