پاکستان اور آئی ایم ایف  کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہےکہ جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ تمام دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکی جارہی ہیں اور پیشگی اقدامات کے بعد باقاعدہ اسٹاف لیول معاہدے پربات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا عملی طور پر آج پہلا دن ہے جس میں پاکستان گیس، بجلی کی قیمت اور منی بجٹ سمیت تمام کیے گئے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گا جب کہ ایف بی آر  اور ایس آر اوز سے متعلق بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے