آصف زرداری

دہشت گردوں سے مذاکرات ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کو یہ حق نہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے، سانحۂ اے پی ایس کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہوجانے پر سابق صدر مملکت  آصف علی زرداری نے جاری  پیغام میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کو نیست اور نابود کرنے کا عہد تھا، افسوس قوم سے کیے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا، ریاست کویہ حق نہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتلوں کومعاف کرے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ جب تک سانحہ کے مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی قوم معصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی، یہ ایک ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔ دہشت گرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں، موقع ملا تو دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے گی، وطن سے دہشت گردوں کا ایسے صفایا کیا جائے گا جیسے سوات میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے