وجیہہ الدین

اپنے بیان پر قائم ہوں، کوئی ہتک عزت کا مقدمہ کرنا چاہتا ہے تو کرے، وجیہ الدین نے حکومت کو چیلنج کر دیا

کراچی  (پاک صحافت) جسٹس ریٹائرڈ  وجیہہ الدین احمد نے جہانگیر ترین خان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کا گھر چلانے سے متعلق بیان پر وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا  ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، اگر کوئی ہتک عزت کا مقدمہ کرنا چاہتا ہے تو  شوق سے کرے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ  وجیہہ الدین نے کہا کہ جو کچھ میں نے کہا  سچ کہا ہے، مقدمہ وہ کرتا ہے جس کے حقوق پامال ہوئے ہوں، کسی کے حقوق کی پامالی ہوئی ہے تو وہ عدالت جائے۔ جہانگیر ترین تردید کے سوا کرتے بھی کیا، ایسے اخراجات کتابوں میں درج نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ اس  دوران آذان بھی شروع ہوگئی، جس پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد  نے کہا کہ یہ اذان میرے سچے ہونے کی گواہی دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما وجیہہ الدین احمد نے کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر چلانے کے لیے جہانگیر ترین اور دیگر افراد 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، جو بعد میں 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے، صدر زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے