سراج الحق

اگر حکومت عوامی مسائل سے آنکھیں چراتی رہی تو آنے والے دن مزید کٹھن ہوں گے، سراج الحق

دیر (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت عوامی مسائل سے آنکھیں چراتی رہی تو آنے والے دن مزید کٹھن ہوں گے، ان کاکہنا ہے کہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، ہر طرف مہنگائی کا طوفان ہے، لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خود کو آئی ایم ایف کے سامنے سرینڈر نہ کرے۔ ان کہا کہنا ہے کہ ادارے بیچنے سے ملکی مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ تنزلی کا اصلی ذمہ دار حکمران طبقہ ہے ۔ سراج الحق نے تحریک انصاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ لاکھوں نوجوان بے روزگار اور غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے، روزگار میں اسی طرح کمی ہوتی رہی تو انارکی پھیلے گی۔

واضح رہے کہ  امیر جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں انفرااسٹرکچر کی بہتری ، تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلابی پروگرامز متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں، ان کا کہناہے کہ اب نوجوان مایوس ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام قوت خرید کھو چکے ہیں ۔ حکومت کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے پہلے سے کمزور معیشت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے