خورشید شاہ

سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے، متاثرین کو بھرپور امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کو کلائمٹ چینج فنڈز سے امداد جاری کرے کیونکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے خود یہاں ہونے والی تباہی دیکھی ہے۔ پاکستان کلائمٹ چینج کا شکار ہونے والا واحد ملک ہے، دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ یہاں کچھ علاقوں میں 17 سو ملی میٹر بارش بھی ہوئی ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ لوگ ہم سے ناراض ہیں لیکن وہ ہمارے لیے محترم ہیں، لوگوں کی ناراضگی ہے کیونکہ کپاس، چاول، کھجور کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ لوگوں کے گھر گر گئے، بچے فوت ہوگئے لوگ برباد ہوگئے اسلیے لوگوں کا ہم پر غصہ جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آسمان سے جو پانی برسا ہے اس کا کیا کریں، انشاءاللہ جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے