فضل الرحمان

کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں کہ قانون کے منافی قانون سازی کرے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا  فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں کہ قانون کے منافی قانون سازی کرے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں حق کا بول بالا ہوگا، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں سیاسی طاقت ہیں، چار سال میں ثابت کردیا کہ ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے ، یہ بوجھ اٹھانا مزید ممکن نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہوتی، سیاست کے اصول ہوتے ہیں آئین اس حوالے سے رہنمائی کرتا ہے، اس وقت ملک میں جو ہورہا ہے یہ پاکستان کہ مفاد میں نہیں، پاکستان کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام اور پیار کا رشتہ ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  سندھ میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے اے پی سی بلائی گئی، جے یو آئی نے بھی اے پی سی میں شرکت کی، بلدیاتی قانون کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیا، ہم صرف کراچی نہیں پورے سندھ کے میئر کی بات کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے