اسرائیل نے حملے کے بارے میں سوچا بھی تو اسے دن میں ‌تارے دکھا دیں گے: حزب اللہ

اسرائیل نے حملے کے بارے میں سوچا بھی تو اسے دن میں ‌تارے دکھا دیں گے: حزب اللہ

بیروت (پاک صحافت) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا یا حملے کے بارے میں سوچا بھی تو صہیونی دشمن کو دن میں ‌تارے دکھا دیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے اس بیان کے رد عمل میں ‌یہ بیان دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونیوں کو کہا ہے کہ وہ مطمئن رہیں، اسرائیل کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم انہوں نے حزب اللہ پر الزام عاید کیا کہ وہ شہری آبادی میں میزائل اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہی ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اسرائیل نے ہم پر حملے کی کوشش کی تو صہیونی ریاست کو دن میں تارے دکھا دیں۔

حزب اللہ کو غیر مسلح‌ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعیم قاسم نے کہا کہ کچھ لوگ لبنانی قوم کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس مقصد کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح‌ کرنا اور لبنانی مزاحمت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

حزب اللہ مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کرے گی ہم لبنانی قوم کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں دشمن کے لیے لبنان میں مداخلت کا راستہ آسان نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے